مشرق وسطی

شام کی افواج کا فوجی اہمیت کے حامل شہر خان شیخون کا محاصرہ

شیعت نیوز : شامی فوج نے جنوبی صوبے ادلب کےفوجی اہمیت کے شہر خان شیخون کا محاصرہ کر لیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے مدایا ٹاؤن کی جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے، خان شیخون کے اطراف کی بلندیوں اور میدانی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

شامی فوج نے خان شیخون کے قریب واقع جبل النار کی بلندیوں پر اپنے مورچے مضبوط کر لیے ہیں اور تکفیری دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو پوری طرح کنٹرول کر رہی ہے۔

شامی فوج کے توپ خانے اور روسی فضائیہ کے طیاروں نے بھی خان شیخون کے قریب داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور ان کی سپلائی لائن منقطع ہوگئی ہے۔

خان شیخون، انتہائی اہم اور حیاتی شاہر پر واقع ہے اور اس پر تسلط کی صورت میں حلب دمشق شاہراہ، پوری طرح سے داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close