اہم ترین خبریںلبنان

شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے کمانڈر پر حملہ

شیعت نیوز : شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے کمانڈر کی گاڑی پر حملہ کیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے آج شامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے جدیدۃ یابوس میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد الکریمی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت حزب اللہ کے کمانڈر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتی تھی جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کے لئے تیار ہے۔ شیخ نعیم قاسم

مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شام کی لبنانی سرحد کے قریب واقع شہر جدیدۃ یابوس میں ایک گاڑی پر اسرائیل نے اپنے ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی سرحدی شہر جدیدۃ یابوس کے علاقے الحیدری میں ایک دکان کے سامنے کھڑی گاڑی پر نامعلوم سمت سے 2 میزائل آن گرے جن سے ہونے والے دھماکے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کو مات دینے کے لئے ایران کی سپاہ پاسداران کا ایک اور کارنامہ

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی ڈرون طیارے سے کیا گیا ہے تاہم گاڑی میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے بعد بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ سے متعلق تھی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر محمدعلی یونس شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close