مشرق وسطی

شام میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش

امریکہ اور ترکی کی ملک میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے القامشلی میں زبردست احتجاجی ہوا جس کے دوران امریکی پرچم کو آگ لگا دی گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے القامشلی کے دیہی علاقوں الدمخیه اور کبیره کے عوام نے ملک کے خلاف جنگ میں اسکے اتحادیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکه اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔

امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close