مشرق وسطی

شام: مقامی باشندوں نے امریکی فوجیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

شیعت نیوز: شام کے تل تمر شہر کے مغرب میں واقع گاؤں الکوزلیہ کے مقامی باشندوں نے امریکی فوجی قافلہ کو اپنے علاقہ سے گزرنے نہیں دیا ۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے مقامی باشندوں نے امریکی دہشت گردوں کے ایک قافلہ کو صوبہ الحسکہ کے ایک علاقہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد امریکہ کے باوردی دہشت گرد، دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقہ کی جانب فرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

شامی شہری امریکی دہشت گردوں سے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں۔ امریکہ اور ترکی کے فوجی غیر قانونی طور پر شام کے ان علاقوں پر قابض ہیں جہاں دہشت گرد موجود ہیں اور دونوں ممالک بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی حمایت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے 2 ڈرون تباہ

واضح رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

مگر شام کی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا ۔

شامی فوج نے داعش کے خاتمے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن شروع کیا ہے اور وہ اس وقت دہشت گردوں کے آخری گڑھ ادلب کو آزاد کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے لیکن اس آپریشن میں شامی فوج کو امریکہ کے ساتھ ترک فوج کی شر پسندانہ مداخلت سے بھی روبرو ہونا پڑ رہا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close