مشرق وسطی

شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنادیا

شیعت نیوز: شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے شمال مغربی صوبے درعا کے علاقے تل حارہ پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تل حارہ کی بلندیوں پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

شامی فوج نے تل حارہ کی بلندیوں کو حال ہی میں دہشت گردگروہ جبہت النصرہ کے وجود سے پاک کیا ہے اور شامی فوج نے اس علاقے میں تازہ مورچے قائم کیے ہیں۔اس سے پہلے پیر کے روز شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے صوبہ حمص کے ٹی فور نامی ایئر بیس پر بھی اسرائیل کے میزائیل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔

اسرائیلی فوجی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close