اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج کا اہم قصبے کفر زیتا بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شیعت نیوز : شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کے بعد صوبہ ادلب کے ایک اہم قصبے کفر زیتا کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے کفرزیتا سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع مورک کی بلندیوں پر اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج اور عوام ملک کے چپے چپے کو آزاد کرائیں گے۔ بشار اسد

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں کفرزیتا کی آزادی کے بعد جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ جمیل الصالح علاقے سے فرار ہوگیا ہے۔

کفر زیتا ٹاؤن کو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنا ہیڈکوارٹر بنا رکھا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج ، جنوبی ادلب کے علاقے تمانعہ کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس علاقے میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close