اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج کی جنوبی ادلب میں درجنوں تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت

شیعت نیوز : شامی فوج کی کارروائیوں میں ادلب کے جنوبی مضافات میں درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جنوبی ادلب کے مضافات میں التمانعہ علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے توپخانوں اور جنگی طیاروں کا استعمال کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کا آخری گڑھ خان شیخون شہر پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول

شام کی فوج نے ادلب کے مضافاتی علاقے معرہ النعمان میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ اور حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ اور کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نےصوبہ حماہ کے شمالی مضافات میں بڑی مقدار میں تکفیری دہشت گردوں کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھی ضبط کر لئے ہیں۔

شامی فوج نے گذشتہ دنوں شہر خان شیخون کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی صوبہ حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں کے اسٹریٹیجک مثلث کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

صوبہ حماہ مغربی شام میں اور ادلب شمالی شام میں واقع ہے اور یہ دونوں ہی علاقے دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے ہیں جہاں ان کے کچھ اڈے اب بھی موجود ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close