مشرق وسطی

شامی فوج نے اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا

شیعت نیوز: شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو مصیاف شہر کی فضاؤں میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں، شامی فوج کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔

شام کی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close