مشرق وسطی

شامی جنگی طیاروں کا ادلب میں دہشتگردوں کے ۲۰ ٹھکانوں پر بمباری

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج نے آج تابڑ توڑ حملے کئےہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے کافی عرصے بعد آج ایک مرتبہ پھر شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگردوں کے 20 ٹھکانوں پر حملے کئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے روس کے جنگی طیاروں نے جبهتہ‌النصره کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ رواں ہفتے شامی فوج نے مأرب شہر پرتحریر الشام کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشتگردوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ صوبہ ادلب کے ایک بڑے حصے پردہشتگردوں کا قبضہ ہے ۔

شامی فوج نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ اس صوبے کو بھی دہشتگردوں سے پاک کر کے دم لے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close