لبنان

صہیونی حکومت نے غلطی کی تو میزائلوں کی بارش ہوگی۔ حزب اللہ کا انتباہ

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں صہیونی حکومت کے زیر قبضہ تمام شہروں کو اسمارٹ گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

حزب اللہ نے اتوار کے روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور دیگر مقبوضہ علاقوں کے حساس مقامات کی نشاندھی کر کے خبردار کیا گیا ہے کہ لبنان پر حملے کی صورت میں ان مقامات کو سب سے پہلے نابود کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید و زخمی

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے چند روز کے دوران کئی بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ سن دوہزار چھے میں لبنان کے خلاف تینتیس روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد سترہ سو ایک میں صہیونی حکومت کو لبنان کے خلاف ہر قسم کی اشتعال انگیزی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے مطابق جو 2006 میں لبنان کے خلاف اسرائیل کی 33 روزہ جنگ کے بعد منظور ہوئی تھی، صیہونی حکومت، لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کی مخاصمانہ اور جارحانہ اقدامات نہیں کر سکتی لیکن اسرائیل نے ہمیشہ سے ہی اس قرارداد کو نظر انداز کیا ہے اور وہ لبنان کی زمینی، ہوائی اور سمندری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی حقوق پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔ خالد البطش

لبنان نے متعدد بار سیکورٹی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحتوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

لبنان نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ صہیونی حکومت کی جارحتوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close