لبنان

صیہونی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

شیعت نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صیہونی جنگی طیاروں نے کئی بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق، لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے چار جنگی جہازوں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر پروازیں کیں۔

لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے چار جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کے اندرپروازیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی اسپیکر نبیہ بری کا ’’ یوم نکبہ‘‘ کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 10:15 پر اسرائیلی فوج کے دو جنگی طیارے ’’علماالشعب‘‘ کے علاقے سے عبور کرتے ہوئے ’’جبیل‘‘کے علاقے کی فضائی حدود میں داخل ہوئےاور لبنان کے مختلف علاقوں پر پرازوں کے بعد 11:20پر واپس چلے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دوسرے دو جنگی طیارے 10:40پر ’’علماالشعب‘‘ کے علاقے سے عبور کرتے ہوئے ’’ شکا‘‘ کے علاقے میں داخل ہوئے اور لبنان کے مختلف علاقوں پر پرواز کے بعد 11:25 پر ’’رمیش‘‘ کے علاقے سے فرار کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل بحری کشتیوں نے لبنانی کی آبی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

دوہزار چھے میں سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک پاس ہونے کے بعد لبنان کی تینتیس روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ اسرائیلی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن اسرائیلی حکومت سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان نے اس ملک کے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close