دنیا

شیخ ابراہیم زکزاکی انڈیا سے نائجیریا واپس پہنچ گئے

شیعت نیوز: نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی بہتر علاج نہ ہونے اور سخت سیکیورٹی کی وجہ سے انڈیا سے نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق العالم نے باخـبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزاکی انڈیا میں اپنا علاج کرائے بغیر ہی نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کی طرف سےان کے علاج میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔

انھوں نے کہا کہ وہ بھارت سے علاج کے بغیر ہی وطن واپس جارہے ہیں اس لئے کہ وہ اسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں۔

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی تھیں ۔ اس لئے وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اپنا علاج نہیں کرانا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے انھوں نے اسپتال کے شرائط کو قبول کرنے کے بجائے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہمیں اسپتال کے شرائط قبول کرنے یا وطن واپس جانے کے لئےصرف 2 گھنٹے کا وقت دیا تھا اور ہم نے اسپتال کے شرائط قبول کرنے کے بجائے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close