پاکستان

کراچی: یونیورسٹی کے شیعہ طالب علموں پر تکفیری مدرسہ چھاپہ دہشتگردوں کا حملہ ،1 شہید 2 زخمی

شیعیت نیوز: کراچی میں زیرتعلیم گلگت نگر سے تعلق رکھنے والے تین طالب علموں کو گلستان جوہر میں دہشتگردوں نے اسوقت نشانہ بنایا، جب یہ تینوں افراد اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں کراچی یونیورسٹی شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں زیرتعلیم غلام مرتضٰی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ انکے ہمراہ موجود طالب علم شاہد اور احسن شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شہید غلام مرتضٰی کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی کالعدم دہشتگرد جماعت نے قبول نہیں کی۔ ایک ہی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین طالب علم دہشتگردی کا نشانہ بننے کو گلگت بلتستان میں معنی خیز اور تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔ کراچی اور پاکستان کے دیگر حصوں میں جی بی کے شیعہ طالب علموں کو ٹارگٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بیسیوں مرتبہ طلباء کی بڑی تعداد دہشتگردی کی نذر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ شہر کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے، شہر کراچی میں جاری امن و امان کو ثبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close