اہم ترین خبریںپاکستان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا کل 22نومبر کو مزار قائد ؒ پر علامتی بھوک ہڑتال کے اعلان

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے ملک بھر سے جبری لاپتہ درجنوں شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے کل 22نومبر بروز اتوار دن دو بجے قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے مزار کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

شیعیت نیوز: شہر قائد سے لاپتہ کیئے گئے شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر کل علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے کل بروز اتوار 2بجے دن مزار قائد کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جائے گا۔متاثرہ خاندانوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی رہنما معاویہ اعظم کا دورہ کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ سادہ لوح اہل سنت کو ورغلا کر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے ملک بھر سے جبری لاپتہ درجنوں شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے کل 22نومبر بروز اتوار دن دو بجے قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے مزار کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ٹی ایل پی خادم رضوی کاانتقال ،سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری بیان میں جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی فوری باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close