اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی عاشقان حسینیؑ یزیدی قوتوں کی سازشوں کے خلاف اربعین حسینیؑ کے دن بھرپوراندازمیں گھروں سے نکلیں گے، علامہ اسدی

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں واضح ہو چکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں نکلے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرم جب بھی آتا ہے اِس مردہ معاشرے میں نئی روح پھونک کر جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اربعین حسینی دنیا بھر میں ہر سال پہلے برسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل نے قیام امن کیلئے 16 نکاتی مطالبات پیش کر دیئےمطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں تو 18 اکتوبر کو احتجاج کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ چند برسوں سے اربعین حسینی ایک عالمی موضوع بن گیا ہے، اس سال پاکستان کے علماءے کرام نے خصوصاً قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے حکم دیا ہے کہ اس سال اربعین پہلے سے زیادہ پُرجوش انداز میں منایا جائے تاکہ یزیدی فکر کو فروغ دینے والوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو پیغام جائے کہ حسینی متحد اور بیدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےوزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد وحدت نے حکم دیا ہے اُسی ولولے سے تمام مرد و زن 20 صفر کو سیاہ پٹیوں کیساتھ، سیاہ پرچموں کیساتھ گھروں سے نکلیں اور یہ حسینیت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے عزاداری کے جلوسوں کو رونق بخشیں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ اس سال شیعہ اور سنی مل کر اس چہلم کو منعقد کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے گھروں سے نکلیں اور 20 صفر کے جلوسوں کو اپنے وجود سے رونق بخشیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، ہزاروں عاشقان حسینی ؑ کا 14کلومیٹر طویل فقید المثال اربعین مارچ، فضاءلبیک یاحسین ؑ کے نعروں سے گونج اٹھی

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں واضح ہو چکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ 20 صفر کو گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close