اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام سے پہلے دشمن نے ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش کی ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ان کا کہنا تھا کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے ، کوئی فرد یا جتھہ مسلح اقدام نہیں کرسکتا ، خودکش حملے حرام ہیں

شیعیت نیوز: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ محرم الحرام سے پہلے دشمن نے ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش کی ، دشمن قوتوں کا ہدف سی پیک تھا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ایک نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سال محرم الحرام پہلے سے کہیں زیادہ خدشات تھے،ہمیں محرم الحرام سے پہلے یہ بتایا گیا تھاکہ یہ معمول کا محرم نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حسینیت کو محدود کرنے کیلئے شیطانی منصوبہ سازی میں مصروف سعود و یہود کے چیلوں کی عقلیں زائل ہو چکی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ بیرونی دشمن ممالک نے اس محرم الحرام میں پاکستان کے اندر شیعہ سنی فسادات کروانے کی کوشش کی ۔ ان سازشی قوتوں نے سی پیک کیلئے موجود پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے ، کوئی فرد یا جتھہ مسلح اقدام نہیں کرسکتا ، خودکش حملے حرام ہیں، کسی کو کافر قرار دینا اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے ۔ اس اعلامیئے کی روح کو قانونی تحفظ دینا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نواسہ رسول امام حسینؑ کا جلوس عزا کیوں نکالا؟ یزیدی کارندوں نے ملک بھر میں ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا، اصل مسئلہ مفتی منیب الرحمٰن اور فواد چوہدری کے درمیان نہیں ہے بلکہ خیبر پختونخوا میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close