اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریت کو شکست، شیعہ مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں میں سبیلوں کا اہتمام

شیعیت نیوز : پاکستان میںشیعہ سنی لڑائی کروا کروطن عزیز کو کمزور کرنے کی امریکی ، اسرائیلی و بھارتی سازش ناکام ہوگئی، 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے اہل سنت بھائیوں کیلیے ملک بھر میں سبیلیں لگائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایام عزا کے بعد ماہ ربیع الاول میں بھی مذہبی ہم آہنگی اور شیعہ سنی بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ،ایام عزا میں جلوس عزا امام حسینؑ میں شریک عزاداروں کیلیے ملک بھر میں اہل سنت برادران کی جانب سے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں اہل تشیع کی جانب سے ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں میں اہل سنت بھائیوں کیلیے سبیلوں کا اہتما م کیا گیا اس کے علاوہ جلوسوں میں بھی شرکت کی گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ سنی عاشقان رسول ؐ ملک بھرمیں مل کر جشن عید میلاد النبیؐ منائیں، علامہ باقرعباس زیدی

شیعہ سنی عمائدین اور قائدین کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ جس طرح قیام پاکستان سے اب تکملک میں شیعہ سنی بھائی چارگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کو جاری رکھا جائے گا اور اس اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے امریکہ، اسرائیل، بھارت اورسعودی عرب کی جانب سے اپنے ایجنٹوں جس میں کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک شامل ہیں کووطن عزیزپاکستان میں فرقہ واریت ی آگ لگانے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کیلیے ان ممالک نے اپنے ایجنٹوں کوبھاری رقوم بھی فراہم کی تھیں جس کا انکشاف ڈی جی آئی ایس آئی نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائیوں اور ملک میں بسنے والے محب وطن و محب رسول ﷺو اہلبیتؑشیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد و وحدت سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم اور اربوں روپے کی انوسٹمنٹ کو خاک میں ملا دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close