اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ تنظیموں کا لیہ پریس کلب پر ملعون اشرف جلالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز : جگر گوشہ رسول، سیدہ کائنات، خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی آصف اشرف جلالی کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے لیہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما موجود تھے۔

مظاہرین نے گستاخ اہلیبیت اشرف جلالی کی فی الفور گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرے میں حکومتی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا، سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ کون!؟

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا رضوان جعفری، شیعہ علماء کونسل کے رہنما نیئر عباس کاظمی اور عرفان نقوی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ سیدہ النساء العالمین کے لئے نازیبا الفاظ سے پوری امت کا دل پاش پاش ہوا ہے، اگر اس گستاخ کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو پورے ملک میں مظاہرے ہوں گے۔

علماء کا کہنا تھا کہ اشرف جلالی نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے، ان کا یہ جرم قابل گرفت ہے۔

مقررین نے کہا کہ اشرف جلالی کی اس تقریر سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس لئے اشرف جلالی کے خلاف توہین رسالت ایکٹ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔

مقررین نے کہا یہ ایک علامتی احتجاج تھا جس میں مختصر افراد مدعو تھے مگر آئندہ SOPs کا دھیان کئے بغیر مظاہرے ہوں گے، مظاہرے کے موقع پر نوحہ خوانی و ماتم داری بھی کی گئی، مظاہرین نے اشرف جلالی کے خلاف نعرے لگائے اور آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف جلالی نے سعودی عرب فرار ہونے کا منصوبہ بنالیا ہے اور ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی اشرف جلالی سعودی عرب فرارکر جائیں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close