اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ ، جواں سال شیعہ عزادار شدید زخمی

سالہ شیعہ عزادار علی اکبر ولد معشوق علی شدید زخمی،سول اسپتال منتقل ۔

شیعیت نیوز: وطن عزیز میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی دہشت گرد بےلگام، ایم اے جناح روڈ کراچی گل پلازہ، ریوالی سینما کے قریب کار پر فائرنگ، 28 سالہ شیعہ عزادار علی اکبر ولد معشوق علی شدید زخمی،سول اسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان بھرمیں تکفیری دہشت گرد فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں، فرقہ وارانہ اور دل آزار وال چاکنگ کے بعد اب شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:علماء امامیہ نے ہفتے کو آل کراچی شیعہ علماء و ذاکرین کنونشن کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشت گردوں نےتھوڑی دیر قبل کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈپر گل پلازہ کے نزدیک چلتی کار پر فائرنگ کرکے جواں سال شیعہ عزادار علی اکبر کو گالی مار کرکے شدید زخمی کردیا، علی اکبر کو شدید زخمی حالت میں بذریعہ ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی، پاکستان میں تکفیریوں نے اپنے حصے کاکام کردیا

واضح رہے کہ عالمی استعماری قوتیں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتے تجارتی ومعاشی تعلقات سے سخت نالاں ہیںاور اپنی ہزیمت کا خاتمہ وطن عزیز میں موجود اپنے آلہ کاروں کےذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی راہ ہموار کرکے کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close