اہم ترین خبریںپاکستان

بکھر سے شیعہ جوان کاشف عباس کو گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا

شیعیت نیوز : عید سے قبل ملت جعفریہ کے جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا، بکھر سے شیعہ جوان کاشف عباس کو لاپتہ کردیا گیا۔

بکھر سے تعلق رکھنے والے جوان کاشف عباس نقوی کو سادہ لباس والوں نے 4 روز قبل ان کے گھر سے اغوا کر کے لاپتہ کردیا گیا۔

کاشف عباس کے اہل خانہ کے مطابق سادہ لباس والے چادر و چار دیواری تقدس ماپال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کاشف عباس کو ان کے کمرے سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ کو عید کا تحفہ، کراچی سے مزید دو شیعہ جوان لاپتہ کردیے گئے

اس سے قبل بھی ملک بھر سے ملت جعفریہ کے جوانوں کو رات گئے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کردیا جاتا ہے اور ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں دی جاتی۔

لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان پر مقدمات چلائے جائیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close