اہم ترین خبریںپاکستان

عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد

پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور عارف بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے

شیعت نیوز: عارف حسین الجانی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48واں مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ جامعہ المصطفی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن اتحاد ملت و استحکام پاکستان کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ علامہ حیدر موسوی نے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا۔ادارہ شیعت نیوزنومنتخب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی کو مبارک باد پیش کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت مختار ثقفی کے خلاف پروپگینڈاکرنے والے بنو امیہ کے پیروکارہیں،علامہ قاضی نیاز نقوی

اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین اور سابق امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی کے نام پیش کئے گئے۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر قاسم شمسی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ،رہنماشیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور عارف بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔ نو منتخب مرکزی صدر عارف حسین نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔کنونشن کے بعد لاہور کے مال روڈ پر یکجہتی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلباء شریک ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close