اہم ترین خبریںپاکستان

شکارپور، عشرہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے سنگین خطرات، تھریٹ الرٹ جاری

حفیظ بروہی کا چھوٹا بھائی کريم لانگو بروہی اورخالد محمود پندرانی بروہی اپنے دوسرے دھشتگرد ساتھيوں کے ساتھ مل کر ضلع شکارپور ميں بڑی دھشتگرد کاروائی کی تیاری ميں مصروف ہیں

شیعت نیوز: کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے شکارپور میں عشرہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے سنگین خطرات کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ منتظمین کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد شکارپور میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو نشانہ بنانے کے مذموم مقاصد رکھتے ہیں۔ دہشت گردضلع شکارپورکی کسی بھی تحصيل ميں دھشتگرد ی کی کاروائی کر سکتے ہیں موجودہ معلومات کےمطابق خطرنات تکفیری دہشت گردحفیظ بروہی کا چھوٹا بھائی کريم لانگو بروہی اورخالد محمود پندرانی بروہی اپنے دوسرے دھشتگرد ساتھيوں کے ساتھ مل کر ضلع شکارپور ميں بڑی دھشتگرد کاروائی کی تیاری ميں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات، پولیس اور رینجرزکا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

لحاظہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے نظام کو جنگی بنيادوں پر مظبوط کيا جائے ہر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس ، رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close