اہم ترین خبریںپاکستان

6نومبر 2012وہ سیاہ دن جب آغا آفتاب جعفری سمیت 5شہداء کےجنازے کراچی سے اٹھائے گئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھیس میں چھپی کالی بھیڑوںنے لیاقت آباد ڈاک خانہ کے مقام پر آغا آفتاب جعفری اور ان کے ساتھی شاہدعلی مرزا کے جلوس کے شرکاءپر براہ راست فائرنگ کرکے مزید 3 شیعہ نوجوانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ۔

شیعیت نیوز: 6نومبر 2012تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب شہر قائدمیں ملت جعفریہ کے عظیم سپوت ، نامور زاکر اہل بیت ؑ علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کے ساتھ ساتھ مزید 4اور شہدائے ملت جعفریہ کے جنازے اٹھائے گئے۔ ایک ایسا دن کے جب شہر کی فضاء سوگوار تھی ہر سو خاموشی پھیلی ہوئی تھی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھیس میں چھپی کالی بھیڑوںنے لیاقت آباد ڈاک خانہ کے مقام پر آغا آفتاب جعفری اور ان کے ساتھی شاہدعلی مرزا کے جلوس کے شرکاءپر براہ راست فائرنگ کرکے مزید 3 شیعہ نوجوانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق 6نومبر 2012 کی صبح صدر پارکنگ پلازہ کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ اور ایم کیوایم کےمشترکہ تھنڈر اسکواڈ نے ریکی کرتے ہوئے ملک کے نامور خطیب علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری اور ان کے دفتری ساتھی شاہد علی مرزا کو اس وقت گولیوں سے بھون ڈالا تھا جب وہ اپنے دفتر حبیب بینک پلازہ جارہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی قونصل جنرل نےخوشخبری سنا دی،لاہور سے تہران براہ راست پرواز آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی

شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ علی رضا ؑ ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی بعد ازاں ان کا جسد خاکی جلوس کی صورت میں قبرستان وادی حسین ؑ کی جانب روانہ ہوا تو لیاقت آباد ڈاک خانہ اسٹاپ پر قانون نافذ کرنےکے نام پر قانون پامال کرنے والوں نے سیدھی گولیاں شرکائے جلوس جنازہ پر برسادیں جس کے سبب 3 شیعہ جوان سید فراز حیدررضوی،قسیم علی اور وسیم حیدر نقوی موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: خطیبِ بےِبدل ،شیعیان کراچی کی ہر دلعزیز شخصیت ، شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کو بچھڑے8برس بیت گئے

صبح سویرے آغا آفتاب اور شاہد علی مرزا کی شہادت کی خبر سننےوالی قوم پررات گئے مزید 3 شیعہ جوانوں کی شہادت کی خبر بجلی بن کرگری تھی۔ ان شہداء کی نماز جنازہ اگلےروز یعنی 7نومبر کو مسجد وامام بارگاہ باب العلم میں ادا کی گئی اور ان شہداءکو بھی آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میںشہید آغا آفتاب حیدر جعفری اور شہیدشاہد علی مرزاکی صف میں سپرد لحد کیا گیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close