اہم ترین خبریںپاکستان

شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی ، معصوم بچوں کا قاتل آج بھی سرکاری مہمان

معصوم بچوں کے والدین عیش و عشرت کی قیدکاٹنے والے دہشتگرد احسان اللہ احسان کے انجام کے منتظر

شیعت نیوز :شہدائے اے پی ایس کے والدین کے غم آج بھی تازہ اور آنکھیں اپنے پیاروں کے غم میں اشکبار ہیں ۔سفاکیت اور بربریت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے والدین عیش و عشرت کی ظاہری قید کاٹنے والے تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کے انجام کے منتظر۔

اطلاعات کے مطابق آج شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی کے موقع پر جہاں صوبے بھر کے اسکولوں میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے، وہیں معصوم شھداء کو والدین سرکاری مہمان خانے میں شاہانہ قید کاٹنے والے تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کے حقیقی انجام کے منتظر ہیں۔ معصوم شہداء کے والدین دہشتگرد سرغنہ احسان اللہ احسان کی سرکاری مہمان خانے میں عیاشیوں پر اپنی آنکھوں سے خون بہا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے آرمی پبلک اسکول کو بھول نہیں سکتے، بطور قوم دہشتگردی کو شکست دی ہے

سانحہ اے پی ایس کی برسی پر جہاں ہر سال پشاورسمیت پورے ملک اور پوری دنیا سے مظلوموں کے حامی افراد شھداء کے ورثاء سے اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں وہیں یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اے پی ایس میں بچوں کے سینوں کو گولیوں سے چھلنی اور ان کے ننھے گلے پر خنجر چلانے والے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ احسان کو کب تک سرکاری خرچے پر عیاشیاں کرائی جاتی رہیں گی ؟ معصوم شھداء کی پاک ارواح کو کب سکون میسر ہوگا ؟ کب تک معصوم بچوں کے بہنے والے خون سے اپنے کپڑوں کو لت پت کرنے والے دہشتگردوں کو پاک و پاکیزہ بنا کر معاشرے کا اہم حصہ بنانے کی کوششیں کی جاتی رہیں گی ؟

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close