اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جلال حیدر

حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں

شیعت نیوز: لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب شورکی مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس،جلوس یوم علی ؑمیں رکاوٹیں مسترد

ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے کیا ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ مقدس میں مذہبی مقامات اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت امام علی ؑ کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، قاضی نیاز نقوی

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن ممکن ہوا۔ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close