پاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

دھماکے میں فوجی جوانوں کی شھادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن

شیعت نیوز :شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے سے گشت پر موجود 3 فوجی جوان موقع پر ہی شھید ہوگئے۔دھماکے میں فوجی جوانوں کی شھادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن شروع۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گشت پر معمور 3 فوجی جوان موقع پر ہی شھید جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج جہاں بیرونی دشمنوں سے ملک کو بچانے کے لیے سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے تو وہیں اس کے سیکڑوں جوان ملک کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایل او سی کے چھمب سیکٹر میں بھارتی بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 فوجی جوان شہید

زرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز پاکستان کی شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں دو روز قبل بھی پاک فوج کا جوان شہید ہوا تھا۔25 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں شرپسندوں کی جانب سے گاڑی پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی کے 4 ملازمین جاں بحق جبکہ پیراملٹری فورس کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close