اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج نے دس سالہ فلسطینی بچے کو اشتہاری قرار دے دیا

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کے ناقابل یقین مظاہر سامنے آرہے ہیں۔ کم سن بچوں کو بھی دہشت گرد اور اشتہاری قرار دے کر انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے10 سالہ محمد یاسر نجیب کو اشتہاری قرار دے کر اسے خود کو حکام کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاسر نجیب پرانے بیت المقدس کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 5 فلسطینی شہید

دس سالہ بچے محمد نجیب کے والد یاسر نجیب نے کہا کہ اسکے بیٹے کو اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے چوتھی بار ان کے بچے کو اشتہاری قراردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے اسے فون کال کے ذریعے حکم دیا کہ وہ اپنے بچے کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز میں تفتیش کے لیے لے کر آئیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close