اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی مظالم کے خلاف القدس کے مسلمانوں اور عیسائیوں کی یکجہتی

شیعت نیوز : فلسطین میں کل جُمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی مسلمان اور عیسائی برادری کے درمیان مثالی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ دونوں مذاہب کے پیروکاروں نے صور باھر کی وادی حمص میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے صور باھر کی وادی حمص کالونی میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسمار کردیئے گئے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی تھی۔

کل جمعہ کو فلسطینی شہریوں نے وادی حمص کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے گرائے گئے مکانات کے ملبے پرجمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیمپ بھی لگایا اور ہفتہ وار احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close