اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے ابن زیاد کےہرکارے پھرسے عزائےحسینؑ کے خلاف سرگرم

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ابن زیاد کے ہرکاروں کا کردار ادا کرتے ہوئے اس سال بھی عزاداری نواسہ رسول ؐ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں

شیعیت نیوز: مجلس بند کرو!!! پنجاب پولیس اس ماہ محرم لحرام میں بھی اپنی یزیدی روش سے بازنا آئی ، سیالکوٹ میں چاردیواری میں منعقدہ مجلس بند کروانے کیلئے پولیس گھر میں گھس آئی، خواتین سے بدتمیزی ، عزاداران سید الشہداءکا شدید احتجاج ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ابن زیاد کے ہرکاروں کا کردار ادا کرتے ہوئے اس سال بھی عزاداری نواسہ رسول ؐ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں، پنڈی خورد تحصیل پسرور میں متعصب سیالکوٹ پولیس نے امام بارگاہ کے اندر گھس کر خواتین کی مجلس عزا رکوادی،پولیس اہلکاروں کی خواتین عزداروں سے بدتمیزی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام ، سکیورٹی کے نام پررکاوٹیں، شہریوں کو تنگ کرنا ملت جعفریہ کا مطالبہ نہیں 

اس واقعے کے خلاف مقامی عزاداروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، عزاداران حسینی ؑ نے سیالکوٹ پولیس کے اس متعصبانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، گورنرپنجاب محمد سرور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ایسے یزیدی افکار کے حامل پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں جو ملکی امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close