اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ پولیس کی پھرتیاں، مرحوم عزاداربھی جلوس یوم علی ؑحیدرآباد کی ایف آئی آرمیں نامزد

اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت و سندھ پولیس نے حیدرآباد کے مرحوم عزادار قبلہ غلام محمد اور قبلہ گل شیر شاہ صاحب کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے جو سندھ حکومت کی نااہلی ، کم علمی اور شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

شیعت نیوز: حیدرآباد میں سندھ حکومت نے مرحوم عزاداروں کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کردیا ۔سندھ حکومت و سندھ پولیس نے مکتب تشیع کی دشمنی میں تمام اخلاقی حدیں پار کردیں اور حیدرآباد میں درج ایف آئی آر میں مرحوم عزاداروں کو بھی نامزد کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی فاصلے کے خلاف ورزی پر گرفتار عزادار پولیس کیجانب سےسماجی فاصلے کی پامالی کے ساتھ عدالت میں پیش

سندھ میں قائم زرداری مافیا کی حکومت نے جو جمعیت علماء اسلام ( فضل الرحمن ملا ڈیزل ) گروپ کی اہم اتحادی ہے نے اپنی تکفیری اتحادی کی ایماء پہ ایام شہادت مولا علی (ع) کی پاداش میں حیدرآباد شہر کےعزادارن مولا علی (ع) پرایف آئی آر کا اندراج تو کیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان مرحوم افراد کےنام بھی ایف آئی آر میں درج کرلیے جن کو اس دار فانی سے رخصت ہوئی سالوں گزر چکے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جلوس شہادت امام علیؑ اختتام پذیر،احتیاطی تدابیر پرعمل اور نظم وضبط کا بہترین مظاہرہ

اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت و سندھ پولیس نے حیدرآباد کے مرحوم عزادار قبلہ غلام محمد اور قبلہ گل شیر شاہ صاحب کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے جو سندھ حکومت کی نااہلی ، کم علمی اور شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close