پاکستان

سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ ابھی باقی ہے، ناصر شیرازی

عین الاسد امریکی فوجی بیس پر حملہ دراصل قاسم سلیمانی کی گاڑی پر میزائل حملے کا جواب تھا

شیعت نیوز :سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد عالم اسلام کی بیداری سے عالمی سامراجی طاقتوں خصوصاً امریکہ و اسرائیل پر خوف طاری ہوگیا ہے۔عالمی دہشتگرد امریکہ کے مقابلے میں پاکستان کے شیعہ و سنی عوام ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات وتعزیت

اطلاعات کے مطابق ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عین الاسد میں امریکی فوجی بیس پر کیا گیا حملہ دراصل سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی گاڑی پر میزائل حملے کا جواب تھا،قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ ابھی باقی ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ عین الاسد سمیت عراق میں موجود دونوں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکہ کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔خلیجی حکمران یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ جب امریکی دفاعی نظام عین الاسد جیسا اڈے کو محفوظ نہیں رکھ سکا تو وہ خلیجی ممالک کی کیا حفاظت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا دورہ ایران مکمل،آیت اللہ خامنہ ای کےنائب اور وزیرخارجہ سے ملاقات

ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ حماس کے کی جانب سے حاج قاسم سلیمانی کو ’’شہیدِ قدس‘‘ قرار دیئے جانے کے بعد جہاں تحریک آزادی فلسطین کو نئی زندگی ملی وہیں اسرائیلیوں کی نیندیں بھی حرام ہوچکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شیعہ سنی عوام برادر اسلامی ملک ایران کیساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پاکستانی حکمران بالخصوص وزارت خارجہ امریکہ کی غلامی میں پیش پیش ہے۔سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے بھی اپنے دورہ ایران کے موقع پر پوری پاکستان قوم کے احساسات و جذبات پہنچائے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close