پاکستان

سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید

تکفیری دہشتگردوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد کی مقامی مسجد کو نشانہ بنایا

شیعت نیوز :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے بم دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 نمازی شہید جبکہ 19 زخمی ہوئے۔ تکفیری دہشتگردوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد میں برادران اہلسنت کی مسجد کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کیجانب سے کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں برادران اہلسنت کی مقامی مسجد و مدرسہ میں  کئے گئے بم دھماکے میں کوئٹہ پولیس کے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت 13 نمازی موقع پر ہی شھید جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ

زرائع کے مطابق بم دھماکے کے فوری بعد پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشین میں کالعدم لشکر جھنگوی کا فورسز پر حملہ ناکام، 5کلو وزنی بم ناکارہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے نصب بم کا دھماکہ 4بے گناہ شہری زخمی

یا د رہے کہ گزشتہ ماہ سریاب روڈ پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید ڈی ایس پی امان اللہ کے جواں سال فرزند حاجی نجیب اللہ کو بھی شہید کر دیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close