اہم ترین خبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر پر سعودی مجرمانہ کردارکی مذمت،آل سعودکا شاہ محمود قریشی کےخلاف بڑامطالبہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی عرب کو آئینہ دکھانے پر آل سعود بلبلا اٹھے ہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سعودی حکومت اور اوآئی سی کی غیر سنجیدہ اور افسوس ناک پالیسی کی مذمت کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی وسفارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں، ذرائع کے مطابق سعودی شاہی حکومت نے اپنے سفیر کے ذریعے پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خود کو پاکستان کا سب سے بڑا دوست اور ہمدرد ملک قرار دینے والے سعودی عرب کومسئلہ کشمیر پر اپنے منافقانہ کردارپر پاکستانی وزیر خارجہ کی ذرا سے تنقید ہضم نا ہوئی ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی عرب کو آئینہ دکھانے پر آل سعود بلبلا اٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین کون کر رہا ہے؟؟ وفاقی وزیر کا بڑا انکشاف

باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اپنے آقاؤں کے حکم پر اسلام آباد میں غیر معمولی رابطوں اور ملاقاتوں میں مصروف ہے، ذرائع کا کہناہے کہ سعودی سفیر نے پاکستان کی اعلیٰ سول قیادت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودحالیہ تناؤ کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شاہ محمود قریشی ک فور ی برطرفی کا مطالبہ پیش کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مؤقف کی فتح، حزب اللہ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے کمر میں خنجر گھونپے ہیں ، ستر سالہ تاریخ میں کسی ایک مقام پر بھی سعودی حکومت اور اس کے ماتحت مردہ ضمیر مسلمان ملکوں کے اتحاد اوآئی سی نے کبھی کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں عملی اقدام کو درکنار ایک مذمتی بیان تک نہیں دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close