اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی ایس پی خالد رستمانی ماتلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے سرگرم

اب کالعدم سپاہ صحابہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی پر توہین صحابہ کے جھوٹے الزام عائد کرکے انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہوئے یعقوب حسینی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے

شیعیت نیوز: سندھ پولیس کا ڈی ایس پی خالد رستمانی ماتلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے سرگرم۔علاقائی امن وامان کو تباہ کرنے اور بدین میں مذہبی منافرت کو بھڑکانے کیلئے کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سےماتلی میں بلاجواز احتجاجی دھرنےکا آغاز،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی پر توہین صحابہ کا جھوٹا الزام عائد کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ ،سندھ حکومت فوری طور پر بدین میں تکفیری عناصر کی بڑھتی شدت پسندی اور ڈی ایس پی پولیس خالد رستمانی کی پشت پناہی کا فوری نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کو بڑھاوا دینے کیلئے سعودی نواز کالعدم دہشت گرد جماعت نے ماتلی حیدر آباد بائی پاس پر احتجاجی دھرنادے دیا ہے، ذرائع کے مطابق ضلع بدین میں کالعدم دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ کا کارکن ڈی ایس پی خالد رستمانی مذہبی منافرت پھیلانے میں پیش پیش ہے۔جس سے علاقے میں خطرناک تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عزاداروں کے خلاف ریاستی اداروں کے بدترین اقدامات،درجنوں مردو خواتین عزادار گرفتار

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ ڈی ایس پی پولیس خالد رستمانی جس کا اپنا خاندانی تعلق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ سے مسلسل علاقائی امن کو تباہ کرنے کیلئے تکفیری دہشت گرد ٹولے کی قیادت کررہا ہے ، واضح رہے کہ بدین کی تحصیل نیودمبالومیں عاشورہ کے جلوس میں تکفیری دہشت گرد ٹولے نے اسی ڈی ایس پی خالد رستمانی کی پشت پناہی میں رکاوٹ ڈالی تھی ،جس کے ثبوت کے طور پر ڈی ایس پی خالد رستمانی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے ماتلی کے مقامی رہنماؤں کے درمیان 5محرم الحرام کو ہونے والی خفیہ ملاقات کی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کا توہین قرآن مجید اور رسول اکرم ؐ کےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک گیر احتجاج

دوسری جانب اسی متعصب ڈی ایس پی نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماءپر عاشورہ محرم کے موقع پر نیودمبالو میں نکالے جانے والے جلوس عزا پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما یعقو ب حسینی سمیت دیگر رہنماؤں اور درجنوں عزاداروں پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ اب کالعدم سپاہ صحابہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی پر توہین صحابہ کے جھوٹے الزام عائد کرکے انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہوئے یعقوب حسینی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے اسی غرض سے کالعدم سپاہ صحابہ نے آج تھانے کا گھیراؤ کیا اور حیدرآباد بدین بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے جبکہ کل بروز ہفتہ ماتلی بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مولوی برقعہ پوش کیخلاف اسلام آباد میں جلوس حملے پر ایف آئی آر کی درخواست، اسلام آباد پولیس تذبذب کا شکار

آخری اطلاعات آنے تک ضلع بدین میں حالات کشیدہ ہوتے دکھائی دے رہےہیں ، شیعیان حیدر کرارؑ کی جانب سے بھی ضلع بھر میں احتجاجی دھرنوں کی کال دے دی گئی ہےجبکہ تلہار بائی پاس پر مومنین نے احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، عزاداروں کا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس خالد رستمانی کو نوکری سے فوری برطرف کرکے کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی غنڈہ عناصر اور دہشت گردوں کو خالد رستمانی کے ساتھ گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close