اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی مختلف الخیال اہل سنت جماعتوں اور عوام کو یرغمال بناکر ’شیعہ کافر ‘مہم چلانے کی سازش ناکام ہوگئی

غور طلب پہلو یہ ہے کہ اہلسنت کی اہم شخصیات اور تنظیموں نے پہلو بچاکر ایک مرتبہ پھر کالعدم سپاہ صحابہ کو غیر محسوس طریقہ سے تنہائی کا احساس اور پیغام منتقل کردیا ہے

شیعیت نیوز: ملک دشمن تکفیری ٹولہ بظاہر بڑی ریلیوں ،کانفرنسوں اور اجتماعات سے فتح کی بانسری بجانے میں مشغول ہے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ مختلف الخیال اہلسنت عوام کے جذبات سے کھیل کر ملک میں شیعہ کافر کی پرانی مہم دہرانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک دشمن ٹولہ گیارہ ستمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات ، امریکہ میں حملے کے روز کے متعلق اجتماعات ، رسول خداؐ کی شان میں گستاخی اور عر ب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عمل جسے اہم معاملات پر بات چیت کرنے کے بجائے اپنی گھسی پٹی روش کے تحت اہلسنت عوام کو گمراہ کرنے میں مشغول رہا ۔

گیارہ ستمبراور بارہ ستمبر کو’ناموس صحابہ‘ کے علمی و بحث طلب مسئلہ کو جواز بناکر کراچی شہر میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ۔ ا س موقع پر صحابہ کی عزت و ناموس کے متعلق اہلسنت کے مختلف قسم کے جذبات اور عوام کی بڑی تعداد کے نکلنے پر کالعدم تکفیری ٹولہ ’شیعہ عوام کو کافر قرار دینے ‘کے روایتی مطالبہ کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ تکفیری ٹولہ کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب دونوں دن کے اجتماعات میں ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کے مشترکہ مطالبہ کے سوا کچھ سامنے نہ آیا ۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں شیعہ قومی قیادت کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک، اعلامیہ جاری

غور طلب پہلو یہ ہے کہ اہلسنت کی اہم شخصیات اور تنظیموں نے پہلو بچاکر ایک مرتبہ پھر کالعدم سپاہ صحابہ کو غیر محسوس طریقہ سے تنہائی کا احساس اور پیغام منتقل کردیا ہے ۔ تکفیری ٹولہ کی منش کے برخلاف علامہ طاہر القادری کے ادارہ منہاج القرآن نے ریلیوں کو فرقہ واریت اور سیاسی مقصد قرار دے دیا ۔ ادارے کی جانب سے ریلیوں میں شرکت نہ کرنے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا گیا جبکہ اہلسنت عوام کو بھی محتاط رویہ اختیار کرنے اور فرقہ واریت اور سیاست سے خبر دار رہنے کی تاکید کی گئی ۔

ادھر جماعت اسلامی نے صحابہ کے متعلق سید مودودی کی تعلیم کے پیش نظر درمیانی راستہ اپنارکھا ہے ۔ دوسری جانب اہلسنت بریلوی مکتب کے سب سے بڑے اتحاد سنی اتحاد کونسل نے معاملہ پرتکفیری ٹولہ کی امید کے مطابق فعالیت ظاہر نہیں کی ۔ ادھر روزنامہ امت اخبار جو روایتی انداز میں شیعہ دشمنی میں پیش پیش رہا ہے ،نے بھی نپا تلا انداز اپنا رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ امت اخبار اس سے قبل 2013 میں سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے صحابہ سے متعلق نظریہ کے کاءونٹر میں ایک تفصیلی آرٹیکل شائع کرچکا ہے ۔ جماعت اسلامی کے اخبار ’روزنامہ جسارت ‘نے بھی تاحال متوازن طریقہ اپنا یا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو،پولیس ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر کالعدم سپاہ صحابہ کی مسلح شیعہ کافر ریلی، ریاست خاموش

قابل غور بات یہ ہے کہ ملک دشمن تکفیری گروہ’سپاہ صحابہ‘ مفتی تقی عثمانی سے اپنی مرضی کا بیان دلوانے میں بھی ناکام رہا ،مفتی تقی عثمانی نے جمعہ کے روز کے اجتماع میں شرکت ہی نہ کی اور ساتھ اپنا پیغام پڑھنے کو بھیج دیا ۔ ادھر گیارہ ستمبر کو ملک دشمن تکفیری ٹولے نے موقع کا فائدہ اٹھاکر اشتعال انگیز اقدامات کئے ۔ جس کے باعث تکفیری ٹولہ کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ،مسجد و امام بارگاہ پر پتھراءو ، خواتین سے بدتمیزی ،عزاداروں پر حملے اورناصبی وال چاکنگ سے فرقہ واریت کے اہداف او ر مذموم مقاصد نمایاں ہوگئے ۔ توقع ہے کہ روڈ سیاست کے بعد ناموس صحابہ کا علمی اور بحث طلب معاملہ اب قانونی راستہ طے کرے گا ۔ جو کہ اختلاف نظر رکھنے کا جمہوری حسن بھی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close