کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

مستونگ، سکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 9خطرناک دہشتگردواصل جہنم

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی

شیعت نیوز: قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 تکفیری وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوگئے۔

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں : سانحہ مستونگ خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے رہنما کلیم اللہ کے مدرسہ جامعہ فاروقیہ کراچی سے نکالا

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close