اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3دہشتگردگرفتار

دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کو تیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے و شبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے دوران ملک میں امن وامان کو تباہ کرنے کی بڑی کوشش ،چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور کے نواحی علاقے چارسدہ میں محرم الحرام کے موقع پر شبقدر پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پولیس کی نسل پرستانہ سوچ، ظلم و بربریت کی اصل وجہ ہے۔ اسحاق جہانگیری

دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کو تیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے و شبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن سمیت کوہاٹ میں جلوس عزا کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھتہ خوری اور ماضی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، 2014ء میں اسی گروپ نے پر مجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر مجیت سنگھ کو قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے ابن زیاد کےہرکارے پھرسے عزائےحسینؑ کے خلاف سرگرم

چارسدہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے بھتے میں استعمال ہونے والے 3 افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close