اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ کی نیو کراچی میں مسجد وامام بارگاہ نذرآتش کرنےکی کوشش

واضح رہے کہ نارتھ کراچی، نیوز کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سمیت ناصبی تنظیم تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ مسلسل فرقہ وارانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں

شیعیت نیوز:سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ اور ناصبیوں کی نمائندہ جماعت تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ کے شرپسند عناصر شہرکراچی میں شیعہ سنی بھائی چارے کی فضاءکو ثبوتاژ کرنے میں سرگرم عمل ، گزشتہ شب نیو کراچی سیکٹر 11جی گودھرا کیمپ میں قائم قدیمی جامع مسجد سکینہ ؑوامام بارگاہ شاہ کاظمین ؑ کو آگ لگانےکی کوشش، مسجد وامام بارگاہ کے احاطے میں موجود 4گاڑیاں نذر آتش ، مقامی مومنین نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، الحمد اللہ مسجد وامام بارگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ مسجد انتظامیہ اور مومنین کا سندھ حکومت اور پولیس حکام سے مقدمہ درج کرکے تکفیری عناصرکے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 4بجے کے قریب ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور ناصبی تنظیم تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ کے دہشت گردوں نے نیوکراچی سیکٹر 11جی کے علاقے میں جامع مسجد سکینہ ؑوامام بارگاہ شاہ کاظمین ؑ کو آگ لگانے کی کوشش کی ، جسے علاقہ مومنین نے ناکام بنادیا، تکفیری عناصر کی جانب سے لگائی گئی آگ نے مسجد کے احاطے میں قائم گودام میں کھڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے سبب 4سوزوکی گاڑیاں جل گئیں اور خدا کے فضل وکرم سے مسجد وامام بارگاہ کو جلنے سے بچالیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوستی کے لبادے میں چھپے پاکستان کےبدترین دشمن سعودی عرب کی وطن عزیز پر ایک اور کاری ضرب

ذرائع کے مطابق اس شرپسندانہ کاروائی کے بعد مقامی مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، مسجد انتظامیہ، شیعہ تنظیموں اور مومنین نے سندھ حکومت ، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جامع مسجد سکینہ ؑوامام بارگاہ شاہ کاظمین ؑ پر حملے کرنے والے اور آگ لگانے کالعدم سپاہ صحابہ اور ناصبی تحریک لبیک کے شرپسند عناصر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا ہوگا: محمود عباس

واضح رہے کہ نارتھ کراچی، نیوز کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سمیت ناصبی تنظیم تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ مسلسل فرقہ وارانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کسی بھی اقدام سے گریزاں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی جامع مسجد سکینہ ؑوامام بارگاہ شاہ کاظمین ؑ کےاطراف میں رہائش پزیرایک مقامی ماتمی انجمن کے صاحب بیاض برادر وجاہت کے گھر پرچند ہفتے قبل شام غریباں کی رات 4بجے شب میںآگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی، جبکہ سن 1983 میں بھی اسی جامع مسجد سکینہ ؑوامام بارگاہ شاہ کاظمین ؑ کو تکفیری عناصر نے آگ لگا کر شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close