اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے وفدکی علامہ عارف واحدی کی سربراہی میں پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے فرزندکی رحلت پرتعزیت

اس موقع پر پیپلزپارٹی شمالی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ایسے سخت اور صدمے کے وقت کربلا والےہمارے لئے نمونہ عمل ہیں وہ جوانوں کی قربانیاں اور امام حسین کا صبر اور حضرت زینب ع کا صبر اور ہمت ہمیں حوصلہ دیتا ہے

شیعت نیوز: شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ھمراہ پیپلز پارٹی شمالی پنجاب کے صدر جناب قمر زمان کائرہ کی رھائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کے جوان سال فرزند مرحوم اسامہ قمر کائرہ کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی ۔فاتحہ پڑھی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔سربراہ شیعہ علماکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچایا ۔

جناب قمر زمان کائرہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علامہ ساجد نقوی کے حضور میری طرف سے سلام پہنچائیں اور شکریہ ادا کریں۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی شمالی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ایسے سخت اور صدمے کے وقت کربلا والےہمارے لئے نمونہ عمل ہیں وہ جوانوں کی قربانیاں اور امام حسین کا صبر اور حضرت زینب ع کا صبر اور ہمت ہمیں حوصلہ دیتا ہے ان جیسی قربانی اور صبر و ہمت کا اور کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ جناب زینب ع نے اس دلخراش سانحے کے بعد بھی اتنی بڑی جنگ لڑی اور اس عظیم تحریک کی قیادت کی-

تعزیتی وفد میں مولانا سید اشتیاق کاظمی،جناب سید الطاف کاظمی،مولانا سید حسنین کاظمی،ضلعی صدر شیعہ علما کونسل پیر سید چن شاہ نقوی اور دیگر حضرات موجود تھے۔

بعد ازاں علامہ عارف واحدی وفد کے ہمراہ حمزہ بٹ کے گھر بھی تشریف لے گئے اور انکے والدین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close