کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

سکھر، اے ایس او اور اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام فکر امام خمینی سیمینار کا انعقاد

شیعت نیوز: سکھرمیں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوراصغریہ تحریک کے زیر اہتمام فکر امام خمینی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے فکر امام خمینیؒ سیمینار کا انعقاد سکھر ڈویژن کے شہر رانی پور سٹی میں کیا گیا، سیمینار میں چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، علامہ عروج عباس زیدی، مولانا ہادی بخش چنہ، مولانا صفدر عباس ملاح، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اور اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خمینیؒ بت شکن کی فکر آفاقی تھی، ان کی فکر کسی خاص مکتب اور علاقے تک محدود و مخصوص نہیں تھی، اسی لئے دنیا بھر کے مستضعفین، مظلومین اور حریت پسند امام خمینیؒ کی فکر پر عمل پیرا ہیں۔

مقررین نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے قبل اسلام کو ایک مخصوص فکر تک محدود کیا گیا تھا، امام راحلؒ نے لوگوں تک حقیقی اسلام ناب محمدی کے پیغام کو پہنچایا اور دنیا بھر کے مذاہب کو بھی فکر دی کہ آفاقی اور حقیقی اسلام کی تعلیمات کو اپنائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close