اہم ترین خبریںپاکستان

سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 640زائرین کوروناوائرس سے کلیئر قرار، گھروں کو روانہ

واضح رہے کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

شیعت نیوز: سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 640مسافرزائرین کی جانچ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ سکھر قرنطینہ میں 640مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ۔کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد 640 مسافروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھوانےکیلئےتعاون پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے منتقل کیئے گئے 640زائرین کی رپورٹ کلیئر آجانے کے انہیں گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،ڈاکٹرزکی ہدایات پر عمل اور اہل خیر حضرات متاثرین کی بھرپورمدد کریں، آیت اللہ سیستانی

ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں مرتب کرلیں، نام پکار کراور دستخط لیکر بسوں میں سوار کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی دستخط شدہ فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی صاحبان کو ارسال کردی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ،احتیاط نیک عمل اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل نا کرنا گناہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے کسی بھی مسافر کو آئندہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔ سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی سات سے دس روز تک فون کرکے طبیعت کا احوال معلوم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا متاثرین کی تعدادمیں مسلسل اضافہ،عوام گھروں سے باہر نکلنا ترک کردیں، علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان میں کون لایا!؟

یہ خبرلازمی پڑھیں: اسلام آباد، دیوبندی تبلیغی جماعت کے مزید5افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی انتظامی شکایات کا فوری اذالہ کیا جائے،علامہ اقتدارنقوی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close