اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشل

تکفیری فتنہ اور پاکستان کے مسلمان

تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان

تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان کے اس عنوان کے تحت حالات حاضرہ پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عام مسلمان خواہ وہ شیعہ ہوں یا تفضیلی سنی اہل سنت، اسلام و مسلمین کا دفاع انکو مل جل کر ہی کرنا ہے۔ آج کل پھر تکفیری فتنہ عروج پر ہے۔

اس صورتحال میں مفتی گلزار نعیمی صاحب اور مفتی حنیف قریشی صاحبان جیسے سنی مسلک علمائے کرام کو زیادہ متوجہ اور خبردار رہنے کی ضرورت تھی اورہے۔ انہیں یاد رہنا چاہیے کہ پاکستان صائم چشتی جیسے مدافع ابوطالبؓ، تفضیلی سنی کا وطن بھی ہے۔

 مقدسات کے احترام کی تاکید و تلقین

یہ انصاف نہیں کہ موجودہ صورتحال میں شیعہ اسلامی قائدین و علمائے کرام کے ذمے دارانہ کردار کی تعریف نہ کی جائے۔ جس طرح شیعہ اسلامی قائدین اور علمائے کرام نے دیگر مقدسات کے احترام کی تاکید و تلقین کی اور اس احترام کو مجموعی طور پر یقینی بنایا، تفضیلی سنی علمائے کرام کو بھی اس ضمن میں کھل کر ناصبیت کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔

مولوی غلام اللہ دیوبندی، مولوی  پنج پیری اور مولوی حسین علی دیوبندی کے پیروکار

پاکستان اس وقت جس فتنے سے دوچار ہے یہ مولوی غلام اللہ دیوبندی، مولوی خام بادشاہ پنج پیری، اور مولوی حسین علی دیوبندی کے پیروکاروں کا پیدا کردہ ہے۔ ان لوگوں نے تفضیلی سنیوں کو کافر، مشرک اور بدعتی قرار دیا۔ ان لوگوں نے تفضیلی سنیوں سے نکاح کو حرام قرار دیا۔ حق نواز جھنگوی نے اسی تکفیری افکار کی ترویج کی۔

قادیانیت اور یہودی لابی کی سازش
تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان

جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)کے سربراہ پیر معصوم حسین شاہ نقوی کے مطابق پاکستان میں ان کشیدہ حالات کے پیچھے قادیانیت اور یہودی لابی کی سازش کارفرما ہے۔ یہ علمائے کرام سنی شیعہ اسلامی اتحاد قائم کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان میں بنو امیہ کی ملوکیت مسلط

یاد رکھیں کہ پاکستان میں بنو امیہ کی ملوکیت مسلط کی جاچکی ہے۔ پاکستان میں کھلے عام یزید بن معاویہ کی حمایت اسی طرح کی جارہی ہے جیسے کہ محمود عباسی ناصبی تکفیری دیوبندی کیا کرتا تھا۔ کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب، یہ علمی و مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں ہے بلکہ فتنہ ناصبیت کو دفن کرنے کا وقت ہے۔

پاکستان صائم چشتی جیسے مدافع ابوطالبؓ تفضیلی سنی کا وطن ہے

انہیں یاد رہنا چاہیے کہ پاکستان صائم چشتی جیسے مدافع ابوطالبؓ، تفضیلی سنی کا وطن بھی ہے۔ اس تناظر میں یاد رکھا جانا چاہیے کہ موجودہ فتنے کا آغاز مولوی اشرف جلالی نے حضرت ابوطالب ؓ سے متعلق گھٹیا بکواس کرکے کیا۔

تیری ﷺ نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا

اسکے بعد وہ جناب سیدہ بی بی فاطمہ زہراؑ بنت رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔ وہاں سے یہ فتنہ شروع ہوا حالانکہ جس مسلک کی پیروی کے وہ مدعی ہیں، اس کا نبی کریم ﷺ سے متعلق دعویٰ ہے کہ۔۔۔ تیری ﷺ نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا۔۔

سعودی ناصبیت نے مال خرچ کیا ہے

ایسا اس لیے ہوا کہ سعودی ناصبیت نے مال خرچ کیا ہے تب جاکرناصبی فتنہ پھیل رہا ہے۔ پاکستان میں بنوامیہ و بنو مروان کی ناصبی ملوکیت نے حملہ کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت صائم چشتی کی طرح حضرت ابوطالب کا کھل کر دفاع کیا جائے۔

محمود عباسی ناصبی کے نظریات کی تبلیغ

اس وقت تفضیلی سنی یہ دیکھ کر صدمے میں ہیں کہ لال مسجد اسلام آباد کا سابق خطیب مولوی عبدالعزیز دیوبندی محمود عباسی ناصبی کے نظریات کی تبلیغ کررہا ہے۔ امام احمد حنبل نے یزید کو کافر قرار دیا اور امام ابو حنیفہ نے فاسق و فاجر قرار دیا۔

مولوی عبدالعزیز کوئی رافضی نہیں بلکہ دیوبندی ہے

یہ مولوی عبدالعزیز کوئی رافضی نہیں بلکہ دیوبندی ہے اور یہ خود کو حنفی کہتے ہیں۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام و مسلمین پر بلاتفریق مسلک حملہ آور ہیں۔

غالی مشرک ایجنٹ

اثناعشری بارہ امامی شیعہ مسلمانوں کو منقسم کرنے کے لیے غالی مشرک ایجنٹ چھوڑے گئے لیکن شیعہ اسلامی قائدین و علمائے کرام نے بلا تاخیر انکو بے نقاب کرکے انکی مذمت و شدید مخالفت کی۔ شیعہ مومنین میں انکے خلاف بھرپور عوامی مہم بھی چلائی۔ اور عا م شیعوں کو خبردار کیا کہ اصول دین اسلام توحید، عدل، نبوت و امامت و قیامت سے متصادم نظریات کا شیعہ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد امت کے لیے عملی خدمات

پاکستان کے کونے کونے میں ہر جید شیعہ اسلامی قائد یا عالم دین اتحاد امت، اخوت اور امن و سکون کی تبلیغ کررہا ہے۔ اور عمل سے ثابت کررہا ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین کا داعی ہے۔ خواہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہوں یا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہوں، خواہ بزرگ علماء شیخ محسن علی نجفی ہوں یا علامہ ریاض نجفی ہوں۔ ہر ایک نے بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد امت کے لیے عملی خدمات انجام دیں ہیں۔

سنی شیعہ مسلمانوں کے مشترکات

اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کے انبیاء و مرسلین اور خاص طور پر ختم نبوت حضرت محمد خاتم الانبیاء ﷺ پر غیرمتزلزل ایمان و اہل بیت نبوۃ ﷺ(محمد ﷺ وآل محمدﷺ) سے غیر مشروط مودت اور عقیدت، قرآن و قبلہ، یہ سب سنی شیعہ مسلمانوں کے وہ مشترکات ہیں جو انہیں متحد رکھتے آرہے ہیں۔

مقدسات کا احترام لازم ہے

شیعہ اسلا می مراجعین اور خاص طور پر ولی فقیہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صاحب اور آیت اللہ سیستانی صاحب نے تو کھل کر علی الاعلان امہات المومنین کی اہانت کو حرام قرار دیا ہے۔ اور یہی شیعہ اسلامی نظریہ ہے کہ مقدسات کا احترام لازم ہے۔

تفضیلی سنی ہشیار و خبردار

اہل بیت نبوۃ ﷺ کی فضیلت پر ایمان رکھنے والے، امیر المومنین حضرت علی ؑ کو مولا ماننے والے تفضیلی سنی ہشیار و خبردار رہیں۔ مولوی غلام اللہ دیوبندی، مولوی پنج پیری دیوبندی اور مولوی حسین علی دیوبندی کے پیروکار وہی ہیں جو حق نواز جھنگوی کو اپنا بابائے قوم مان چکے ہیں۔

کالعدم دہشت گرد گروہ انجمن سپاہ صحابہ کا تکفیری مولوی محمد احمد لدھیانوی خود کہہ چکا ہے کہ 1986ع میں دارالعلوم دیوبند بھارت میں تکفیری مہم چلانے کا منصوبہ اسکے دیوبندی بزرگان نے بنایا تھا۔

سید ابوالاعلیٰ مودودی پر بھی رافضی ہونے کا الزام

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ صاحب، آپ ان مسائل کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی نے خلافت و ملوکیت لکھی تو ان پر بھی رافضی ہونے کا الزام لگا۔ مفتی رشید لدھیانوی نے مودودی صاحب کو بھی کافر قرار دیا۔ اس لیے اس مرتبہ اس فتنہ تکفیریت کو کچلنے کی بات کریں۔ اور تکفیریوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کھل کر تکفیریوں اور ناصبیوں کے خلاف آن ریکارڈ موقف دیں۔

ناصبیت کو اہل بیت نبوۃ ﷺسے حسد بغض و کینہ ہے

مفتی حنیف قریشی صاحب، یہ آپ اپنے آپ سے پوچھیں کہ جب آپ خاندان رسالت مآب اہل بیت نبوۃ ﷺ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، جب آپ مولا امیرالمومنین ؑ علی ؑکے فضائل بیان کرتے ہیں تو آپ پر رافضی ہونے کا الزام کیوں لگتا ہے؟ اس لیے کہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کی عظمت اور فضیلت پر غیر متزلزل ایمان رکھنا شیعہ اسلام ہی کا عقیدہ ہے۔

شیعہ کافرمہم چلانے کا فیصلہ دارالعلوم دیوبند بھارت میں ہوا

تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان

نواسہ رسول ﷺ جوانان جنت کے سردار امام حسن و امام حسین علیہم السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہرسال غم شیعہ اسلام کی روایت ہے۔ اور ناصبیت کو اصل مسئلہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کی اس ممتاز اور اعلیٰ حیثیت اور مقام و مرتبے سے ہے۔ وہ اہل بیت نبوۃ ﷺسے حسد رکھتے ہیں، بغض و کینہ رکھتے ہیں۔

جنت البقیع مدینہ میں اہل بیت نبوۃ ﷺ، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ منہدم

یاد رکھیں کہ سعودی وہابی ناصبی بادشاہت نے جنت البقیع مدینہ میں اہل بیت نبوۃ ﷺ، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کردیا، حتیٰ کہ قبروں کی بھی بے حرمتی کی۔ پچھلے نوے برسوں سے ان مقدسات کی توہین ہورہی ہے۔ لیکن ان مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف سعودی ناصبی بادشاہت کے خلاف کیوں چپ ہیں؟

امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

متحد ہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ لیکن پاکستان میں فلسطین سے خیانت کرنے والوں کے جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے تکفیریوں کو بے لگام چھوڑ دیا ہے۔ اگر آج پاکستانی فلسطین سے کی جانے والی اس خیانت کے خلاف متحدنہیں ہوئے تو کل کشمیر پر بھارتی قبضہ کو جائز ماننے کا اعلان بھی یہی خائن عرب حکمران کررہے ہوں گے۔

مسلکی اختلافات کی آڑ میں فتنہ و فساد

پاکستان میں مسلکی اختلافات کی آڑ میں فتنہ و فساد پھیلانے والوں کا ہدف پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا اور نقصان پہچانا ہے۔ دشمن پاکستان کو ناکام ریاست دکھانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ دشمن پاکستان کو فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بلیک لسٹ کروانا چاہتا ہے۔ دشمن پاکستان کو کشمیر پر بھارت کی مخالفت سے باز رکھنا چاہتا ہے۔

دنیا میں پاکستان کی تذلیل

صرف یہی نہیں بلکہ دشمن مسلمانوں کو آپس میں بھی لڑوانا چاہتا ہے اور غیر مسلموں سے بھی لڑوانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں تکفیری دہشت گردی اور کافر کافر کا نعرہ لگانے والے دنیا میں پاکستان کی تذلیل کروارہے ہیں۔ لدھیانوی فاروقی جیسے دہشت گرد یہاں یہ فتنہ برپا کررہے ہیں۔

اور دوسری طرف فرانس میں ایک اور مرتبہ جریدے چارلی ہیبڈو نے خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور اہانت پر مبنی تضحیک آمیز کارٹون شایع کیا ہے۔ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ ناروے میں مسلمانوں کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

زایونسٹ لابی، سعودی وہابیت، اور امریکی کارپوریٹوکریسی کی سازش

زایونسٹ لابی، سعودی وہابیت، اور امریکی کارپوریٹوکریسی کی سازشوں کا شکار مت بنیں۔ سارے مسالک کے علمائے کرام اور درد مند افراد اس سازش کو سمجھیں اور اسے ناکام بنائیں۔ علمی اختلافات کو علمی بحث اور پرامن و مہذب انداز میں مکالمہ کے ذریعے دور کریں، دلائل کے ساتھ موقف ضرور دیں لیکن نفرت انگیز متعصبانہ جھوٹ نہ پھیلائیں۔

خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے امتی

اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں۔ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے امتی اگر اس طرح تناؤ اور کھنچاؤ رکھیں گے تو اللہ اور اللہ کا رسول ﷺ ناراض ہوگا۔ اور اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کو راضی رکھنے کے لیے نفرت و تعصب دل و دماغ سے نکال دیں۔

تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان
المدد مصطفی ﷺ، المدد مصطفی ﷺ

کافروں کا ستم پھر ترے دین پر
ظلم کے سائے، ارض فلسطین پر
سرزمین عجم، وقف رنج و الم
خون سے گل بدن، خطہ ء نینوا
المدد مصطفی ﷺ، المدد مصطفی ﷺ
پھر گداز ابوذر ؓ عطا کر ہمیں، مثل سلمانؓ شعلہ نوا کر ہمیں
ہم فقیروں کو بھی مسکرانا سکھا، المدد مصطفی ﷺ، المدد مصطفی ﷺ

محمد بن ابوبکر فاطمی برائے شیعیت نیوز اسپیشل
یوم عاشورا دس محرم اجر رسالت کی ادائیگی کا دن
Sunni and Shia brothers together will defeat takfiris: MWM leader
متحدہ عرب امارات و اسرائیل معاہدے کے بعد کا منظر نامہ
Terrorism and extremism in Pakistan cannot end due to these reasons

تکفیری فتنہ اور پاکستا ن کے مسلمان

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close