اہم ترین خبریںلبنان

ملک الموت مجھے موت دے دے…. حاج قاسم سلیمانی کو چھوڑ دے۔

شیعت نیوز:ابھی حالیہ دنوں میں ایک نامہ نگار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے تفصیلات سے گفتگو کی ہے جس میں ایک جگہ پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید حسن نصر اللہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں نماز کے بعد دعائیں پڑھ رہا تھا تو اچانک میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ مطلب میں نے تصور کیا کہ گویا ملک الموت میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ایران جا رہا ہوں اور مجھے قاسم سلیمانی کی روح قبض کرنی ہے لیکن اس معاملے میں اللہ تبارک و تعالی نے ایک آپشن دیا ہے اور کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اگر وہ قاسم سلیمانی کی موت میں تاخیر چاہتے ہیں تو ایک راستہ ہے … اتنا کہنے کے بعد سید حسن نصر اللہ کا گلا بھر آتا ہے۔ … پھر وہ کہتے ہیں… راستہ یہ ہے کہ قاسم سلیمانی کے بجائے آپ کی روح قبض کر لی جائے! میں اس منظر کا تصور کر رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ اگر ایسا ہو جائے تو میں ملک الموت کو کیا جواب دوں گا؟ یقینی طور پر میں اس سے یہی کہتا… مجھے موت دے دے…. حاج قاسم سلیمانی کو چھوڑ دے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close