اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے روسی وفد کی ملاقات

شیعت نیوز:شام کے امور میں روسی صدر کے مشیر الکزینڈر لاورنتیف نے جو اس وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کر کے حلب اور ادلب کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں روسی وفد اور شام کے صدر نے شام سے دہشتگردوں کو اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر تاکید کی۔ شام کے صدر بشار اسد اور روسی وفد نے شام میں سیاسی عمل کا جائزہ لیا اور ہرطرح کی بیرونی مداخلت اور بعض فریقوں کی سیاست بازی سے دور رہتے ہوئے آئین کی بنیادی کمیٹی کی سرگرمیوں پر تاکید کی۔ شام میں آئین سازکمیٹی کی تشکیل کا آئیڈیا پہلی بار شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ شام کی نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کا اجلاس انتیس و تیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا۔ شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کی تشکیل کا فیصلہ، نومبر دوہزار سترہ میں روس میں آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ترکی کےسربراہوں کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ آستانہ مذاکرات کا عمل شام میں قیام امن کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی پہل پر روس اور ترکی کے تعاون سے جنوری دوہزار سترہ سےشروع ہوا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close