اہم ترین خبریںپاکستان

دو ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتبلیغی جماعت کی سرکاری عملے پر حملے کی کوشش

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو تبلیغی جماعت کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آئے ہیں ان کا تعلق میمن سوسائٹی سے ہے اور ان دونوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔

شیعت نیوز: دیوبند مکتب فکر کی نور مسجد میں تبلیغی جماعت کی ڈاکٹرز ، مختیار کار اور پولیس اہلکاروں پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملے کی کوشش ۔دو تبلیغی کارکنان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پوزیٹیوآنے کے بعد تبلیغی جماعت کے اراکین مشتعل ہوگئے ۔ سرکاری عملے کو مسجد سے باہر دھکیل دیا۔ رینجرز نے آکر صورتحال کو قابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس کورونا کے سبب ایبٹ آباد میں جاں بحق

تفصیلات کے مطابق تھانہ قاسم آباد حیدر آباد کی حدود میں قائم دیوبندی مکتب فکر کی نور مسجد موجود تبلیغی جماعت کے کارندوں نے نمازیوں اور تبلیغیوں کے میڈیکل چیک اپ کیلئے آئے ڈاکٹرز ، مختیارکاراور پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے نےمتعددافراد کو کورونا وائرس منتقل کردیا

سرکاری عملے کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان کے کوروناٹیسٹ کیئے جانے اور دو اراکین کے ٹیسٹ رپورٹس پوزیٹیو آنے کے بعد مسجد میں موجود تبلیغی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے زور پر مسجد سے باہر دھکیل دیا اور حملے کی کوشش کی ۔صورتحال قابوسے باہر ہونے پر رینجرز اہلکاروں نے حالات پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی جماعت کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو تبلیغی جماعت کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آئے ہیں ان کا تعلق میمن سوسائٹی سے ہے اور ان دونوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close