اہم ترین خبریںپاکستان

دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس کورونا کے سبب ایبٹ آباد میں جاں بحق

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواکے علاقے ایبٹ آباد میں پاک فوج کے ریٹائرڈ میجراور تبلیغی جماعت کے رکن محمد الیاس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شیعت نیوز: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس ہلاک ، ایبٹ آباد کے رہائشی تبلیغی جماعت کے جاںبحق رکن کی نماز جنازہ میں احتیاطی تدابیر کا بلکل خیال نہیں رکھا گیا۔

تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس کو ان کے گھر کے نزدیک کہیال کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی جماعت کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری

تفصیلات کے مطابق دیوبندی تبلیغی جماعت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے اور مسلسل لاپرواہی کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواکے علاقے ایبٹ آباد میں پاک فوج کے ریٹائرڈ میجراور تبلیغی جماعت کے رکن محمد الیاس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی جنگ میں شریک 2ہزار سےزائد تکفیری دہشتگردوں کی پاکستان میں تلاش جاری

پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد میجر(ر)محمد الیاس نے دیوبندی تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیارکرلی تھی، حالیہ دنوں رائیونڈ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد گھر واپس پہنچنے پر ان کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور مرض کی تشخیص میں تاخیر کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر(ر)محمد الیاس کی نماز جنازہ میںبھی کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث مزید شہریوں میں بھی کوروناوائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close