اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین اور ان کے اہل خانہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا میڈیا پرکرونا سے خوف ہ وہراس پھیلانے کی بجائے اس سے نمٹنے کے لیے تدابیراور آگہی مہم کا آغاز کیا جانا چاہیے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر پہنچنے والےزائرین کو تشخیصی عمل اور مدت پوری ہونے کے بعد بلاوجہ روکے رکھنا زیادتی ہے۔ تفتان بارڈر پر پھنسےزائرین اور ان کے اہل خانہ کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔ تفتان بارڈر پر پھنسےزائرین اس ملک کے شہری ہیں ان کے ساتھ غیر منصفانہ برتاؤ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے شہید میجر عدیل شاہد کے نام سے منسوب فلائی اوورکا افتتاح کردیا

انہوں نے کہا ناگہانی آفات، بیماریاں اور ہنگامی حالات قوموں کی زندگی کا حصہ ہیں جن کا مقابلہ تدبر اور بلند حوصلے سے کیا جاتا ہے۔کرونا کے نام پردہشت پھیلانے کی بجائے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔کرونا وائرس کے نام پرجو خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا میڈیا پرکرونا سے خوف ہ وہراس پھیلانے کی بجائے اس سے نمٹنے کے لیے تدابیراور آگہی مہم کا آغاز کیا جانا چاہیے ۔تعلیمی ومذہبی اداروں میں تدریسی عمل کو روکنے کی بجائے مرض کی تشخیص، علاج اور بچاؤ کے طریقہ کار پر ماہرین کی طرف سے لیکچرز منعقد کیے جانے چاہئیں ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: تفتان سے سندھ پہنچےوالے زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیوایم وفدکی صوبائی وزراء سے اہم ملاقات

یہ خبرلازمی پڑھیں: ایران سے واپس آنے والے سارے افراد زائرنہیں اور نا ہی کسی خاص کمیونٹی سےہیں، ڈی سی کوئٹہ

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملک بھرمیں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ ، یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ

یہ خبرلازمی پڑھیں: کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close