اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان بارڈرپر زائرین کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا آغاز

اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے مخیر مومنین سے گذارش کی ہے کہ مزید تعاون کر کے زائرین کی باقی ماندہ مشکلات کو بھی حل کرنے کیلئے آگے آئیں اور درج ذیل نمبرز پر رابطہ قائم کریں ۔

شیعت نیوز: تفتان بارڈر پر زائرین کربلا ومشہد کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگیاہے ۔ تفتان بارڈرپر زائرین کو درپیش پینے کے پانی کے دستیابی کی مشکل کے حل کیلئے اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے آراو پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع کردیاہے ۔جو تفتان بارڈر پر کھارے پانی کو میٹھا کرنے اور ٹھنڈا کرنے کا کام انجام دے گاجس سے سینکڑوں گیلن پانی زائرین کی خدمت میں پیش ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پرکوئٹہ اور تفتان میں زائرین کیلئےموکب اور میڈیکل کیمپ لگائے گئے،علامہ شبیر میثمی

ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پراِس وقت جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش تھا وہ تھا کھارا پانی،بارڈر پردور دور تک میٹھے پانی کی سہولت موجود نہیں۔لیکن کیا کہنےمخیراور درددل رکھنے والے عزاداروں کےجن کے تعاون سے اربعین فاؤنڈیشن نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا۔ایک کمرے پر مشتمل "آر او” پلانٹ اور اس کے ساتھ پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دو چلرز اور 35 کیوی کا جنریٹر نصب کیا جا رہا ہے جو کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل اور پانی کو ٹھنڈاکرکے زائرین حسینی ؑکی مشکلات کو سہل کر دیگا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کربلا جانےوالے ایک لاکھ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ،گورنرسیستان و بلوچستان

ان منصوبے کا جلد افتتاح کردیا جائے گا جس سے اربعین حسینی ؑاور پورا سال ایران اور عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات کی غرض سے جانے والے زائرین استفادہ کریں گے ۔اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے مخیر مومنین سے گذارش کی ہے کہ مزید تعاون کر کے زائرین کی باقی ماندہ مشکلات کو بھی حل کرنے کیلئے آگے آئیں اور درج ذیل نمبرز پر رابطہ قائم کریں ۔

اربعین فاؤنڈیشن پاکستان
03017720662
03333747312

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close