اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان کے اوپر بلیم گیم کھیلا گیا، سارا الزام تفتان پر ڈالنا غلط ہے، گورنر سندھ

اگر ایران کو اس خطرناک مرض سے مقابلے کیلئے وسائل میسر نا آئے تو پوری دنیا خطرے میں پڑجائے گی

شیعت نیوز: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تفتان کے اوپر بلیم گیم کھیلا گیا، سارا الزام تفتان پر ڈالنا غلط ہے،ہمیں احساس ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں اس کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بارہا دنیا بھر سے ایران پرعائد پابندیاں ہٹانے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عملے کا انکار،شیعہ قومی تنظیموں نےقرنطینہ مراکز میں زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا نقصان صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہوگا، دنیا یہ نا سمجھے کہ یہ وائرس صرف ایران میں ہوگا تو ایران میں ہی دفن ہوجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ایران میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک، گلوز اور دیگر طبی سامان کی اشد ضرورت ہے، اگر ایران کو اس خطرناک مرض سے مقابلے کیلئے وسائل میسر نا آئے تو پوری دنیا خطرے میں پڑجائے گی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: علامہ سید ناظر عباس تقوی کی علمائے کرام سے کورونا سے مقابلے کیلئےحکومت سے تعاون کی اپیل

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبرلازمی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

یہ خبرلازمی پڑھیں: زائرین کے ساتھ حکومتی بدسلوکی،پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے، علامہ سبطین سبزواری

یہ خبرلازمی پڑھیں: یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے انتظامات ہی نہیں تھے، علامہ ساجد نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کا کورونا وائرس سے مقابلےکیلئے ایران پرسے عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close