اہم ترین خبریںپاکستان

محمد ؐوآل محمدؑ کی سیرت عملی کا بہترین نمونہ، جیکب آباد کے شیعہ بزرگان نے مکتب تشیع کی توہین کرنے والے کو معاف کردیا

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جیکب آباد سےتعلق رکھنے والے ایک اہل سنت شہری سلطان بروہی نے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی شرپسند عناصر کے بھکاوے میں آکر سوشل میڈیا پرمکتب اہلبیت ؑ شیعہ مذھب کہ خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کئے

شیعیت نیوز: اخلاق حسنہ،سیرت پیغمبر اکرم ؐاور آئمہ اطہار ؑ کی پیروی کی اعلیٰ مثال ، جیکب آباد کے مومنین کی جانب سے توہین مکتب تشیع اور اہل بیتؑ کے مرتکب اہل سنت شہری سلطان بروہی کی معذرت خواہی پر اسے معاف کردیا ، شیعیان حیدرکرار ؑ نے نا ہی اس سے بزور طاقت اور اسلحہ اس کا مسلک تبدیل کروایا اور نا ہی اہل بیت اطہار ؑ کو خلفائے راشدین پر افضل قرار دلوایا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جیکب آباد سےتعلق رکھنے والے ایک اہل سنت شہری سلطان بروہی نے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی شرپسند عناصر کے بھکاوے میں آکر سوشل میڈیا پرمکتب اہلبیت ؑ شیعہ مذھب کہ خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کئے جس پر جیکب آباد کی پر امن شیعہ قوم نے شدید احتجاج کیا اورکہا کہ جیکب آباد میں شیعہ سنی صدیوں سے محبت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، تکفیری عناصر کی سازش ہےکہ جیکب آباد کاامن وامان تباہ کریں، شیعیان حیدرکرارؑ نے اس توہینِ مکتب اہل بیت ؑ پر سلطان بروہی سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اورپی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان، اسلامی تحریک کا انتظار

بعد ازاں سلطان بروہی نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ آ کر تمام شیعہ قوم کہ بزرگواروں سے معافی طلب کی اور آئندہ ایسا کوئی بھی عمل انجام نادینے کی یقین دہانی کروائی ، سلطان بروہی کی معافی کو شیعہ قوم کے بزرگوں نے سیرت آئمہ اطہارؑ کی پیروی کرتےہوئے قبول کیا اور اسے معاف کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سید قبلہ لعل شاہ بخاری،سید قبلہ فضل عباس شاہ،قبلہ سید کامران علی شاہ بخاری،نظیر حسین جعفری،وسیم لطیف مہر تنویر برڑو،نصیب اللہ جمالی،منصب علی کربلائی،سالار ظفر علی اوراللہ بخش سجادی سمیت دیگر عمائدین اور بزرگان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرہ،کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری پیش امام کی طالب علم سے زیادتی مقدمہ درج ، ملزم فرار

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سےمسلسل سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو تسلسل کے ساتھ دیکھنے میں آئی ہیں جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مانسہرہ اورخیرپور میں کالعدم سپاہ صحابہ، تحریک لبیک کے تکفیری اور ناصبی غنڈہ عناصر پولیس اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں یزید لعین اور اس کے بدکار خاندان پر تبرہ کرنے والے شیعہ سنی جوانوں کو اسلحہ اور طاقت کے زور پر مجبور کررہے ہیں کہ وہ خلفائے راشدین کی فضیلت اور یزید لعین کے خاندان کی تعریف اور توصیف بیان کریں ، رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی ؑ پر لعنت کریں ۔

دوسری جانب یہ واقعہ شیعیان حیدر کرارؑ کی سیرت خاتم النبین ؐاور اہل بیت اطہار ؑ کی عملی اطاعت کی روشن مثال ہے کہ جس میں ایک گستاخی کرنے والے کی معافی کو فوری قبول کیا گیا اور اس پر کسی نے جبراور زبردستی کا مظاہرہ بھی نہیں کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close